نئی دہلی، 8؍اگست(آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی کی طرف ٹاؤن ہال پروگرام اور تلنگانہ میں گائے کے تحفظ کے نام پر تشدد کرنے والوں پر سخت تبصرے کے بعد بی جے پی حکومت مدھیہ پردیش کے گؤ رکشک اور مویشیوں پروموشن بورڈ کے ایگزیکٹو کونسل کے صدر سوامی اکھلیشورانند گری نے کہا ہے کہ تیسری عالمی جنگ گائے کی وجہ سے ہی ہوگی۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق سوامی اکھلیشورانند نے کہا کہ گائے پر آج سے نہیں ہمیشہ تکرار ہوتی رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ 1857میں آزادی کی پہلی لڑائی بھی گائے پر ہی شروع ہوئی تھی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے مزید کہا کہ بھارت دنیا میں واحد ایسا ملک ہے جہاں جانوروں کو چاٹ لیا جاتا ہے اور یہ لوگوں کی آمدنی کا ایک ذریعہ بھی ہے۔ایسے میں مری یا زخمی گایوں سے بھری گاڑیوں کودیکھ کر گؤرکشکوں کو غصہ آنا فطری ہے، کیونکہ ان کے لئے یہ جذبات سے منسلک مسئلہ ہے۔تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ گؤرکشکو ں کو قانون اپنے ہاتھوں میں نہیں لینا چاہئے۔ایسی گاڑیوں کو روکنے کے بعد انہیں پولیس کو مطلع کر ان کے آنے کاانتظار کرنا چاہئے۔